سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

نمازِ فجر کی جماعت کے دوران سنتیں پڑھنا؟

  • 14671
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 2064

سوال

نمازِ فجر کی جماعت کے دوران سنتیں پڑھنا؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر فجر کی جماعت کھڑی ہو تو کیا مقتدی دو سنتیں ادا کر سکتا ہے اگر وہ نہیں ادا کر سکتا تو جماعت کے ساتھ نماز ادا کر نے کے فوراً بعد سنتیں پڑھ سکتا ہے ؟ 


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب فرض نماز کی جماعت کھڑی ہو جائے تو اس وقت فرض کے علاوہ کوئی نماز ادا نہیں ہوتی ۔ر سول اکرم   صلی اللہ علیہ وسلم   نے فرمایا :

(( إذا أقيمت الصلاة فلا صلوة إلا المكتوبة))
    '' جب جماعت کیلئے اقامت کہہ دی جائے تو فرض نماز کے علاوہ کوئی نماز نہیں ہوتی '' ( مسلم وغیرہ )
    لہٰذا اگرکوئی شخص مسجد میں اس وقت آتا ہے جب فجر کی نماز کھڑی ہو جائے تو اسے سنتیں ادا کرنی چاہئیں بلکہ فرض کی جماعت میں شریک ہو جانا چاہئے اور سنتیں بعد میں ادا کرے۔ جیسا کہ حدیث میں آتا ہے کہ رسول اکرم نے ایک شخص کو فجر کی نماز کے بعد دو رکعتیں پڑھتے ہوئے دیکھا تو فرمایا (صلوة الصبح رکعتین رکعتین)'' صبح کی نماز ( فرض دو رکعت ہے۔ دو رکعت ہے تو اُس شخص نے جواب دیا ۔ انی اکن صلیت الرکعتین اللتین قبلھما فصلیتھما الان میں نے دور کعت جو فرضوں سے پہلے ہوتی ہیں،نہیں پڑھی تھیں۔ ان کو اب پڑھا ہے تو رسول اللہ اس پر خاموش ہو گئے۔ (ابن خزیمہ (۱۱۶) ابنِ حبان (۶۲۴) بیہقی۲/۴۸۳، ابن ماجہ (۱۱۵۴٤) ابو داؤد (۱۲۶۷)، دارقطنی۱/۳۸۴ )اللہ کے رسول کا کسی امر پر خاموشی اختیار کرنا آپ  صلی اللہ علیہ وسلم   کی رضا مندی کی دلیل ہے۔ اسے محدثین کی اصطلاح میں تقریری حدیث کہتے ہیں ۔ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ فرضوں کے بعد سنتیں ادا کرنا درست ہے۔ لہٰذا اگر کسی کی فجر کی سنتیں رہ جائیں تو فرض ادا کرنے کے بعد انہیں ادا کرے۔ 
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

آپ کے مسائل اور ان کا حل

ج 1

محدث فتویٰ

تبصرے