تین ر کعات ادا کرنے کی کیا صور ت ہے۔ کیا دو رکعت وتر پڑھ کر تشہد بیٹھنا درست ہے ؟ بعض حنفی کہتے ہیں کہ ابن مسعود سے مروی ہے کہ :
تین رکعت ا دا کرنے کی احادیث میں دو صورتیں موجو دہیں ۔ ایک صورت تو یہ ہے کہ تین وتر اس طرح ادا کیے جائیں کہ دو رکعت ا دا کر کے سلام پھیرا جائے او رپھر ایک رکعت اور پھر ایک رکعت علیحدہ پڑھی جائے ۔ جیسا کہ صحیح بخاری مع فتح البخاری۲/۵۵۷ پر ابن عمر سے مروی ہے کہ:
'' ایک آدمی نے رسول اللہ سے رات کی نماز کے متعلق سوال کیاتو آپ نے فرمایا رات کی نماز دو دو رکعتیں ہیں پھر کوئی تم میں سے صبح ہونے سے ڈرے تو وہ ایک رکعت پڑھ لے وہ ا س ساری نماز کو طاق بنا دے گی ''۔
اور اسی سند کے ساتھ نافع سے روایت ہے کہ عبداللہ بن عمر ووتر کی جب تین رکعتیں ادا کرتے تو دو رکعت پڑھ کر سلام پھیرتے یہاں تک کہ کسی ضرورت سے بات بھی کرتے ۔
مذکورہ بالا روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر کوئی شخض تین رکعت وتر ادا کرنا چاہئے تو وہ دو رکعت پڑھ کر سلام پھیر دے پھر ایک رکعت علیحدہ ادا کر لے جو اس کی نماز کو وتر کر دے گی یعنی تین رکعت وتر دو سلام کے ساتھ ادا کرے۔
اسی طرح امام طحاوی حنفی نے شرح معنای الآثار۱/۲۷۹ کرتے تھے اور ابن عمر نے کہا کہ :" ان النبی صلی اللہ علیہ وسلم کان یفعل ذلک" ۔ نبی کریم بھی ایسا ہی کرتے تھے۔
انور شاہ کاشمیری نے سیدہ عائشہ کی ایک حدیث درج کی ہے کہ رسول اللہ ایک رکعت وتر اس طرح ادا کرتے تا کہ ( لا کان یتکلم بین الرکعتین والرکعة) دو اور ایک رکعت کے درمیان کلام کرتے تھے۔ لیکن افسوس کہ اسے قوی قرار مان کرلکھا کہ میں چودہ سال تک اس حدیث کا جواب سوچتا رہا ہوں ملاحظہ ہو العدف الشذی۱/۲۲۱، معارف السنن ۴/۲۶۴ درس ترمذی۲/۲۲۴۔
نماز وتر کی تین رکعت ادا کرنے کا دوسرا طریقہ یہ ہے کہ اس اسے ایک تشہد اور ایک سلام کے ساتھ ادا کیا جائے کیونکہ تشہد ادا کرنے سے نماز مغرب کے ساتھ مشابہت لازم آتی ہے جس سے اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا ہے۔ جیسا کہ سیدنا ابو ہرہر سے مروی ہے کہ :
'' رسول اللہ نے فرمایا تین وتر اس طرح ادا نہ کر وکہ وہ مغرب کی نماز ے مشابہ ہوں ''۔ (مستدرک حاکم۱/۳۰۴ ، بیہقی۳/۳۱، نصب ا لرایہ۲/۸۶، فتح الباری۲/۵۵۸، نیل الاوطار۳/۴۱، دارقطنی۱۷۱، شرح معانی الآثار۱/۲۹۲)
اگر دوسری رکعت میں تشہد بیٹھا جائے تو یہ مغرب کی نماز سے مشابہت ہوتی ہے جس کی ممانعت مذکورہ بالا حدیث میں موجو دہے۔ اس طرح اس کی تائید میں سیدہ عائشہ سے بھی مروی ہے کہ :
'' رسول اللہ تین وتر پڑھتے اور آخری رکعت کے علاوہ کسی میں بھی تشہدنہیں بیٹھتے تھے ''۔(تلخيص الحبير 2/15, فتح البارى 2/558, تلخيص مستدرك للذهبى 1/307)
اسی طرح حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا سے یہ روایت بھی مروی ہے کہ :