ایک آمدی کا عقیدہ ہے کہ '' رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حاضر و ناظر، مشکل کشا اور نفع و نقصان کے مالک ہیں۔ شیخ عبدالقادر جیلانی غوث اعظم او رعلی ہجویری داتا ہے۔ اس کے علاوہ وہ بدعات کا مرتکب ہے کیا ایسے آدمی کی اقتدا میں نماز ہو جاتی ہے یا نہیں ۔ مجلّۃ الدعوۃ میں قرآن و سنت کی روشنی میں وضاحت فرمائیں۔
قرآن مجید اور احادیث صحیحہ سے یہ بات بالکل واضح ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حاض ناظر مشکل کشا اور نفع نقصان کےمالک سمجھنا شیخ عبدالقادر جیلانی اور کو غوث اعظم کہنااور علی ہجویری کو داتا ماننا، شرک ہے اور ان امو ر پر اعتقاد رکھنے والا بلا شک مشرک ہے۔ کیونکہ کسی کو نفع و نقصان سے دو چار کرنا یا کسی کی پریشانی دور کرنا، فریاد رسی کرنا، اولاد دینا یہ تمام صفات اللہ تبارک و تعالیٰ کی ہیں جو اس نے کی اور عطا نہیں کیں حتیٰ کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے حبیب سید الا نبیاء محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی فرمایا کہ :
'' اے نبی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کہہ دیں کہ میں اپنی جان کیلئے بھی نفع و نقصان کا مالک نہیں مگر جو اللہ چاہئے''۔(الاعراف:۱۱۸)
اسی طرح ایک اور مقام پر فرمایا :
'' کہہ دیجئے میں تو صرف اپنے رب کو پکارتا ہوں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتا کہہ دیجئے میں تمہارے لئے نقصان اور ہدایت کا مالک نہیں ہوں ''۔(الجن :۲۱،۲۰)
ان آیات سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ کی صفات اس کے غیر میں نہیں پائی جاتی وہ اپنی ذات و صفات میں یکتا و احد ہ لا شریک ہے ۔ اور جو لوگ اللہ خالق کی صفات اس کی مخلوق میں مانتے ہیں وہ اس کے ساتھ شرک کرتے ہیں اور مشرک آدمی کے اعمال تباہ و بر باد ہو جاتے ہیں وہ اللہ کے ہاں قابل قبول نہیں ہوتے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے مختلف انبیاء ؑ کا تذکرہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ :
'' اور اگر یہ لوگ بھی شرک کرتے تو ان کے اعمال بھی ضائع ہو جاتے ''۔(الانعام : ۸۸)
اسی طرح ایک اور مقام پر فرمایا :