سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(08) عطائی صفت بھی شرک ہے کہ نہیں

  • 1464
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1938

سوال

(08) عطائی صفت بھی شرک ہے کہ نہیں

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر کوئی آدمی یہ کہے کہ اللہ اپنی صفت کسی کو دے دے تو یہ شرک نہ ہو گا کیونکہ وہ دی ہوئی صفت عطائی صفت ہو گی جبکہ اللہ ذاتی صفات کا مالک ہے مثلاً اللہ ذاتی لحاظ سے غیب جانتا ہے نبیﷺ عطائی طور پر غیب جانتے ہیں قرآن وحدیث سے یہ ثابت کریں کہ کیا عطائی صفت بھی شرک ہے کہ نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

کسی آدمی کے قول ’’اللہ اپنی صفت کسی کو دے دے تو شرک نہ ہوگا‘‘ کی بنیاد ’’اللہ تبارک وتعالیٰ کے اپنی صفت کسی کو دے دینے‘‘ پر ہے تو آپ ان بزرگوں سے دریافت فرمائیں آیا واقعی اللہ تبارک وتعالیٰ نے اپنی کوئی صفت مثلاً غیب دانی کسی کو دی بھی ہے ؟ قرآن مجید اور رسول اللہﷺ کی صحیح حدیث سے دلیل پیش فرمائیں اس کا شرک ہونا یا نہ ہونا بعد کا مسئلہ ہے ۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

عقائد کا بیان ج1ص 62

محدث فتویٰ

تبصرے