سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

غیر نمازی کا لقمہ قبول کرنا

  • 14636
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-24
  • مشاہدات : 914

سوال


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

سوال۔ کیا فرماتے ھیں علمائے کرام کہ اگر جماعت والی نماز میں امام صاحب کو ایک ایسا شخص لقمہ دے جسنے ابھی تک جماعت میں شرکت نہ کی ہو
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!!
عَنِ الْبَرَاءِ قَالَ : کَانَ رَسُوْلُ اﷲِﷺ صَلَّی نَحْوَ بَيْتِ الْمُقَدَّسِ سِتَّةَ عَشَرَ اَوْ سَبْعَةَ عَشَرَ ۔ الْحديث وفيه : فَصَلّٰی مَعَ النَّبِیِّ ﷺ رَجُلٌ ثُمَّ خَرَجَ بَعْدَ مَا صَلّٰی فَمَرَّ عَلٰی قَوْمٍ مِنَ الْاَنْصَارِ فِی صَلاَةِ الْعَصْرِ يُصَلُّوْنَ نَحْوَ بَيْتِ الْمُقَدَّسِ فَقَالَ : هُوَ يَشْهَدُ اَنَّهُ صَلَّی مَعَ رَسُوْلِ اﷲِ ﷺ وَأَنَّهُ تَوَجَّهَ نَحْوَ الْکَعْبَةِ فَتَحَرَّفَ الْقَوْمُ حَتّٰی تَوَجَّهُوْا نَحْوَ الْکَعْبَةِ ۔ ۱ہـ رَوَاهُ الْبُخَارِی فِی بَابِ التَّوَجُّهِ نَحْوَ الْقِبْلَةِ حَيْثُ کَانَ الخ مِنْ کِتَابِ الصَّلاَةِ؟
حضرت براء بن عازب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے بیت المقدس کی طرف سولہ یا سترہ ماہ نماز پڑھی ۔ پوری حدیث کتاب سے پڑھ لیں اور اس حدیث میں ہے کہ ایک آدمی نے نبی کریمﷺ کے ساتھ نماز پڑھی پھر وہ نماز پڑھ لینے کے بعد نکلا تو نماز عصر کے وقت میں انصار کی ایک قوم پر اس کا گذر ہوا وہ بیت المقدس کی طرف منہ کیے نماز پڑھ رہے تھے تو اس آدمی نے کہا کہ وہ خود گواہی دیتا ہے کہ اس نے رسول اللہﷺ کے ساتھ نماز پڑھی اور آپﷺ کعبہ کی طرف متوجہ ہو چکے ہیں تو انصار کی اس قوم نے اپنے منہ پھیر لیے حتی کہ کعبہ کی طرف متوجہ ہو گئے ۔ (بخاری شریف ۔ کتاب الصلوۃ ۔ باب التوجہ نحو القبلۃ)
اس حدیث سے پتہ چلا کہ نمازی امام یا مقتدی غیر نمازی کی نماز سے متعلق کوئی بات سن کر اس پر اسی نماز میں عمل پیرا ہو جائے تو شرعاً درست ہے لہٰذا امام قراء ت میں بھول جائے تو غیر نمازی اسے لقمہ دے اور وہ قبول کر لے تو یہ بھی درست ہوا ۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
محدث فتوی
فتوی کمیٹی


ماخذ:مستند کتب فتاویٰ