نماز میں ہاتھ ناف کے نیچے، ناف کے اوپر یا سینے کے اوپر باندھے جائیں ۔
نماز میں ہاتھ سینے کے اوپر باندھنے چاہئےں جو کہ صحیح حدیث سے ثابت ہے:
'' وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کےساتھ نماز پڑھی تو آپ نے اپنا دائیاں ہاتھ پائیں ہاتھ پر رکھ کر سینے پر باندھے''۔ (صحیح ابن خزیمہ (٤٧۴) بیہقی ٢/۳٠)
اس طرح اس روایت میں تائید ہیں ۔ مسند احمد ۵/ ۲۲۶ پر مروی ہے کہ :
'' ھلب صحابی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے اپنے ہاتھوں کو سینے پر رکھا ہو اتھا ''۔
اس کی تائید اس مرسل روایت سے بھی ہوتی ہے جسے امام ابو داؤد نے سنن ابو داؤد (۷۵۶) میں روایت کیا ہے کہ: