سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(25) اقامت کا جواب

  • 14624
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1610

سوال

(25) اقامت کا جواب
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا اقامت کا جواب "اقامھا اللہ وا دامھا "کہنا صحیح ہے ؟ تکبیر کا جواب دیتے ہوئے دریافت کیا جائے تو کہا جاتا ہے کہ ہمارے بڑے اسی طرح کرتے آئے ہیں ۔ تم ایک نیا فتنہ کھڑا کر رہے ہو ۔ اس مسئلہ میں ہماری صحیح راہنمائی فرمائیں ۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اقامت کا جواب دینے کیلئے "جو اقامھا اللہ وادامھا "کہا جات اہے یہ کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں ۔ اس سلسلہ میں سنن ابو داؤد میں جو روایت بطریق محمد بن ثابت از رجل من اهل الشام از شھر بن حو شب از ابی امامه یا عن بعض اصحاب النبی مروی ہے ،انتہائی کمزور ہے۔ اس کی وجہ ضعف یہ ہے کہ اس کی سند میں درج ذیل تین علتیں پائی جاتی ہیں۔ پہلی علت یہ ہے :
(١۱)    محمد بن ثابت العبدی ضعیف راوی ہے۔ امام علی بن مدینی اور دیگر محدثین نے کہا کہ یہ حدیث میں قوی نہیں ہے۔ امام ابن معین نے فرمایا لیس بشیء یہ کچھ نہیں ہے۔ ( میزان الا تعدال ٣۳/ ۴۹۵٣٩٥)
    امام ابو حاتم نے کہا ہے لیس بالمتین امام بخاری نے کہا یخالف فی بعض حدیثہٖ اما نسائی نے فرمایا لیس بالقوی امام ابن عدی نے کہا" عامة احادیثه مم لا یتابع علیه" امام ابو داؤد نے کہا لیس بشیء امام ابو احمد الحاکم نے کہا لیس بالمتین (تہذیب التہذیب ٩۹/ ۸۵٨٥)
    دوسری علت یہ ہے کہ :
(۲٢)    رجل من اھل الشام مجہول ہے یعنی یہ بات معلوم نہیں کہ اہل شام میں سے کون سا آدمی ہے جس سے یہ روایت مروی ہے ۔
(٣۳)    تیسری خرابی یہ ہے کہ شہر بن جو شب متکلم فیہ ہے ( جیسا کہ میزان ٢۲/٢۲۸۳٨٣ اور تہذیب ٤۴/ ٣٦۳۶۹٩ میں موجود ہے )حافظ ابن حجر رحمتہ اللہ علیہ نے تقریب میں اسے کثیر الاوہام یعنی کثرت سے وہم میں مبتلا ہونے والا قرار دیا ہے۔
    لہٰذا جب یہ روایت صحیح نہیں تو اس سے استدلال کرنا کیسے درست ہو سکتا ہے یاد رہے کہ بڑوں کی بات کوئی حجت نہیں ۔ اللہ اور اس کے رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم  کے بتائے ہوئے احکامات میں ہمارے لیے حجت ہیں۔ جو بات قرآن و سنت سے ملتی ہے وہ لے لو اور جس کا شرعاً کوئی ثبو ت نہیں ۔ اس پر عمل کرنے کے ہم مکلف نہیں اللہ کے رسول  صلی اللہ علیہ وسلم  نے جب دعوت کا سلسلہ شروع کیا تھا تو آپ کو بھی یہ جواب دیا گیا تھا کہ ہمارے بزرگ اور بڑے آج تک اس طریقہ پر گامزن ہیں ۔ کیا وہ غلط ہیں اور تم جو نیا دین لائے ہو ہو صحیح ہے ۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے:

﴿وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ اتَّبِعُوا مَا أَنزَلَ اللَّـهُ قَالُوا بَلْ نَتَّبِعُ مَا أَلْفَيْنَا عَلَيْهِ آبَاءَنَا ۗ أَوَلَوْ كَانَ آبَاؤُهُمْ لَا يَعْقِلُونَ شَيْئًا وَلَا يَهْتَدُونَ ﴿١٧٠﴾...البقرة
    '' جب انہیں کہا جاتا کہ اس کی پیروی کرو جو اللہ نے اتارا ہے تو وہ کہتے ہیں ہم تو اس کی پیروی کریں گے جس پر ہم نے اپنے آباؤ و اجداد کو پایا ۔ اگر چہ ان کے باپ دادا کچھ نہیں سمجھتے تھے اور نہ ہدایت یافتہ تھے''۔
    یہاں سے معلوم ہوا منزل من اللہ دین کی بات کے مقابلے میں آباؤ اجداد کے اقوال و افعال کو پیش کرنا پرانے مشرکین و کفار کا طرز عمل تھا ۔ اہل اسلام کو یہ بات زیبا نہیں کہ وہ شرعی احکامات کے سامنے اپنے آباؤ اجداد کو پیش کریں۔ جن مسائل کا ثبوت قرآن و سنت کی نصوص سے نصاً یا اشارتاً ملتا ہے انہیں لے لو ۔ 
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

آپ کے مسائل اور ان کا حل

ج 1

محدث فتویٰ

تبصرے