کیا غسل جمعہ کرنے کے بعد وضو کرنا ضروری ہے ؟
اگر وضو کر کے غسل کیا ہے تو پھر دوبارہ وضو کرنے کی ضرورت نہیں بشرطیکہ شرمگاہ کو ہاتھ نہ لگے کیونکہ شرم گاہ کو ہاتھ لگنے سے وضو ٹوٹ جائے گا ۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے :
'' بے وضو نما زقبول نہیں ہو گی یہاں تک کہ وضو کرے۔'' (متفق علیہ مشکوٰۃ )
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
'' جب تم میں سے کوئی اپنی شرم گاہ کو چھوئے تو وضو کرے یا کسی اور وجہ سے وضو ٹوٹ جائے تو وضو کرے گا ''۔(مشکوٰۃ ص ۴۱)