سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

احتراماً پاؤں چھونا

  • 146
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1969

سوال

احتراماً پاؤں چھونا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 کیا احتراما  کسی کے پاؤں  کوچھونا جائز ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

والدین یا کسی فاضل بزرگ کی تعظیم وتوقیر لازم ہے اور ان کی عزت وتعظیم کا دائرہ کارشریعت تک محدود رہنا چاہیے ۔کتاب وسنت کے دلائل والدین کےساتھ حسن سلوک ،ان کی خدمت گزاری اوران کو راحت وسکون پہنچانے کی پرزورتاکید کرتے ہیں ،اسی طرح عمررسیدہ افراد اور علماوفضلا کی عزت وتکریم کی تاکید کی گئی ہے۔لیکن والدین اور فضلا کے سامنے دونوں ہاتھ جوڑ کر پرنام کرنا اور ان کی خوشی حاصل کرنے کے لیے احتراما پاؤں چھونا یہ خالص ہندوانہ رسوم ہیں ،جو کسی بھی مسلمان کو کبھی بھی زیبا نہیں دیتیں اور نبی کریمﷺ نے غیرمسلموں کی نقالی کی سخت مذمت کی ہے۔ابن عمر﷜ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا: ’’مَنْ تَشَبَّهَ بِقَوْمٍ فَهُوَ مِنْهُمْ‘‘جس نے کسی قوم کی مشابہت اختیار کی وہ انہی میں سے ہے۔سنن ابوداود:4031

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

محدث فتوی

فتوی کمیٹی

تبصرے