بعض لوگ جمعہ کی نماز پڑھ کر ہمیشہ یہ شعرپڑھتے ہیں۔ یہ عمل جائز ہے یا نہیں ؟ شعر اس طرح ہیں :
إِلٰھِی لَسْتُ لِلْفِرْدَوْسِ أَہْلاً وَلاَ أَقْوٰی عَلٰی نَارِ الْجَحِیمِ فَھَبْ لِی تَوْبَة وَاغْفِرْ ذُنُوْبِی فَإِنَّکَ غَافِرُ الْذَنْبِ الْعَظِیمِ ’’ الہی ! میں فردوس کے قابل نہیں ہوں اور جہنم کی آگ برداشت کرنے کی طاقت نہیں رکھتا۔ پس مجھے توبہ کی توفیق بخش اور میرے گناہ معاف کردے۔ تو بڑے بڑے گناہوں کو معاف کرنے والا ہے۔‘‘مسلمان کو اللہ تعالیٰ سے کسی بھی وقت دعا کرنا او راس کے سامنے عاجزی کا اظہار کرنا درست ہے۔ اللہ نے فرمایا :
’’اور تمہارے رب نے فرمایا ہے: ’’ مجھے پکارو میں تمہاری دعا قبول کروں گا۔‘‘
اور فرمایا:
’’ جب میرے بندے آپ سے میرے بارے میں پوچھیں (تو فرما دیجئے کہ ) میں قریب ہوں ، پکارنے والے کی دعا قبول کرتاہوں جب وہ مجھے پکارتا ہے‘‘ نبیﷺکا ارشاد ہے:
’’ دعا ہی عبادت ہے‘‘
لیکن جمعہ کے دن یہ شعر پڑھنا اوراسے ایک مستقل عادت بنالینا شرعیل نہیں بلکہ یہ ممنوعہ بدعتوں میں شامل ہے اور نبیa نے یہ فرمایا ہے: