کیافرض نماز کے بعد اکیلے یا مل کر سورئہ فاتحہ سنت ہے یا جائز ہے؟ مجھے یہ مسئلہ بتادیجئے اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔
دعا کے بعد سورئہ فاتحہ مشروع نہیں ، کیونکہ یہ عمل نبیﷺ سے منقول ہے نہ خلفائے راشدین سے اور بھلائی صرف نبیﷺ کے طریقے پر اور خلفائے راشدین کے طریقے پر عمل کرنے میں ہے۔