کیا ذکر اس طرح کرنا مشروع ہے۔ لاالہ اللہ محمدرسول اللہ جو شخص ہمیشہ اس طرح ذکر کرتا ہے اس کاکیا حکم ہے؟
اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور اللہ کے رسول ﷺ کی رسالت کی گواہی دینا فرض ہے ، اس کے بغیر انسان مسلمان نہیں ہوتا اور صرف لا الہ الااللہ کاذکر کرنا بہت اجر وثواب کا باعث ہے کیونکہ شریعت نے اس ذکر کی ترغیب دلائی ہے اور یہ نبیﷺ اور سابقہ تمام انبیاء کا افضل ترین ذکر ہے باقی رہا لاالہ اللہ محمدرسول اللہ کو وظیفہ بنا کر ہمیشہ انہی الفاظ کے ساتھ ذکر کرنا تو یہ شریعت میں نہیں آیا اور بہتر یہی ہے کہ صرف وہی عمل کیا جائے جو شرعا ثابت ہو اور اسی ذکر پر اکتفا کیا جائے۔ اس کے علاوہ ہر وقت نبیﷺ پر کثرت سے درود شریف پڑھنا چاہئے۔