میں نے دیکھاہے کہ لوگ رجب اور شعبان میں مسلسل روزے رکھتے ہیں اور پھر رمضان کے بھی روزے رکھتے ہیں ۔ اس مدت میں روزہ ترک نہیں کرتے۔ کیااس بارے میں کوئی حدیث وار دہے اگر ہے تو اس حدیث کے الفا کیا ہیں؟
کسی صحیح حدیث میں یہ نہیں آیا کہ نبیﷺ نے رجب کا پورا مہینہ یا شعبان کا پورا مہینہ روزے رکھے ہوں ۔ نہ کسی صحابی سے ایساعمل ثابت ہے بلکہ نبیﷺ سے رمضان کے سوا کسی بھی مہینے کے تمام ایام کے روزے رکھنا ثابت نہیں ۔ صحیح حدیث میں حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ :
’’ رسول اللہ ﷺ(مسلسل) روزے رکھتے تھے حتی ہ ہم کہتے : آپ روزے نہیں چھوڑیں گے اور (مسلسل) افطار کرتے (بغیر روزے کے رہتے ) حتی کہ ہم کہتے کہ آپ روزے نہیں رکھیں گے اور میں نے رسول اللہ کو رمضانء کے سوا کسی مہینہ میں پورا مہینہ روزے رکھتے نہیں دیکھا۔‘‘
یہ حدیث بخاری اور مسلم نے روایت کی ہے۔
حضرت عبداللہ بن عباس نے فرمایا :
’’ نبیﷺنے رمضان کے سوا کبھی کے سوا کبھی پورا مہینہ روزے نہیں کرھے اور آپ ﷺ (مسلسل) روزے رکھتے تھے حتی کہ یہ کہنے لگتا‘‘ اللہ کی قسم ! آپ تو(اس مہینہ میں ) روزہ رکھیں گے ہی نہیں۔‘‘
یہ حدیث بخاری اور مسلم نے روایت کی ہے لہٰذا پور ماہ رجب نفلی روزے رکھنا ، یا پورا ماہ شعبان نفیل روزے رکھنا روزہ کے متعلق رسول اللہ ﷺ نے سنت او راسودہ کے خلاف ہے ۔ اس لیے یہ بدعت ہے نبیﷺ نے ار شاد فرمایا ہے:
’’ جس نے ہمارے دین میں وہ چیز ایجاد کی جو اس میں سے نہیں تو وہ ناقابل قبول ہے۔ ‘‘
اس حدیث کو بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔