مسلمانوں اور احمدیوں میں کیا فرق ہے؟
ان دونوں میں یہ فرق ہے کہ مسلمان ایک اللہ کی عبادت کرتے ہیں اور اس کے نبی حضرت محمدﷺکی اتباع کرتے ہیں اور یہ ایمان رکھتے ہیں کہ نبیﷺ خاتم النبیین ہیں‘ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں ۔ احمدی وہ ہیں جو مرزا غلام احمد کے پیروکار ہیں لہٰذا وہ کافر ہیں مسلمان نہیں۔ کیونکہ ان کا خیال ہے کہ محمدa کے بعد مرزا غلام احمد نبی ہے اور جو شخص یہ عقیدہ رکھتا ہے اس کے متعلق تمام علمائے مسلمین کا اتفاق ہے کہ وہ کافر ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:
’’محمدa تمہارے مردوں میں سے کسی کے والد نہیں لیکن وہ اللہ کے رسول اور نبیوں کو ختم کرنے والے ہیں۔‘‘
اور رسول اللہaکی صحیح حدیث ہے کہ آپ نے فرمایا:
’’میں خاتم النببین ہوں‘ میر ے بعد کوئی نبی نہیں ۔‘‘!
!صحی بخاری حدیث نمبر: ۳۵۳۵۔ صحیح مسلم حدیث نمبر: ۲۲۸۶۔ صحیح مسلم حدیث نمبر: ۲۲۸۶۔ سنن ابی داؤد حدیث نمبر: ۴۲۵۲۔ مسند احمد ج:۲‘ ص:۳۹۸۔ مسند احمد ج:۲‘ ص:۳۹۸‘ ۴۴۸‘ ج:۳‘