گزارش ہے کہ قادیانی جماعت اور اس کے نام نہاد نبی غلام احمد قادیانی کے بارے میں اسلام کا حکم بیان فرمائیں اور براہ کرم کچھ کتابیں بھی ارسال فرمائیں جو اس جماعت کے متعلق معلومات فراہم کرتی ہوں کیونکہ مجھے ان کے متعلق مطالعہ کا شوق ہے۔
ہمارے نبی حضرت محمدﷺ پر نبوت کا سلسلہ ختم ہوچکا ہے۔ لہٰذا نبیa کے بعد کوئی نبی نہیں ہے۔ اس کے دلائل قرآن مجید اور احادیث صحیحہ میں موجود ہیں اس لئے رسول اللہﷺکے بعد جو شخص نبوت کا دعویٰ کرتا ہے وہ کذاب ہے ایسے ہی جھوٹے لوگوں میں سے ایک غلام احمد قادیانی بھی ہے۔ اس کا اپنے بارے میں نبوت کا دعویٰ جھوٹ ہے اور قادیانی جو سمجھتے ہیں کہ اس کا دعویٰ ثابت ہو چکا ہے یہ ان کا غلط خیال ہے۔
سعودی عرب کی ’’مجلس ہئیۃ کبار علمائ‘‘ کی طرف سے قادیانیوں کو ایک کافر قرار دیا جاچکا ہے۔