ااہل حوال حالت بیداری میں نبیﷺ کی زیارت کیسے کرتے ہیں؟
نبی اکرمﷺ کے وفات پاجانے کے بعد کوئی شخص آپ کو دنیا میں نہیں دیکھ سکتا۔ البتہ خواب میں آپﷺ کی زیارت ممکن ہے۔ جس نے خواب میں نبیﷺ کو آپ کی صحیح صورت میں دیکھا تو اس کا خواب درست ہے کیونکہ شیطان رسول اللہﷺ کی صورت اختیار نہیں کرسکتا اور صوفیہ جو حالت بیداری میں نبیﷺ کی زیارت کا دعویٰ کرتے ہیں یہ غلط اور بے بنیاد بات ہے۔