میں جس محلے میں رہتاہوں وہاں ایک مسجد ہے اور ایک صوفیوں کی خانقاہ ۔ کیا اس خانقاہ میں نماز پڑھنا درست ہے؟
ان صوفیوں کے ساتھ خانقاہ میں نماز نہ پڑھیں‘ ان کے پاس بیٹھنے اور ان سے میل ملاپ سے پرہیز کریں تاکہ آپ بھی ان بدعتوں میں ملوث نہ ہوجائیں جن میں وہ ملوث ہیں۔ ایسے لوگوں کی مسجد میں نماز پڑھنے کی کوشش کریں جو سنت پر عمل کرنے کا شوق رکھتے ہوں اور زیادہ سے زیادہ اس پر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہوں۔