کیااسلام میں مختلف طریق اور سلسلے موجود ہیں‘ مثلاً شاذلیہ‘ خلوتیہ وغیرہ اگر یہ طریقے صحیح ہیں تو اس کی دلیل کیا ہے؟ اور اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کا کیا مطلب ہے؟
’’اور یہ میرا راستہ ہے بالک سیدھا لہٰذٓ اس کی پیروی کرو اور (دوسرے) راستوں پر نہ چلنا ورنہ وہ تمہیں اس (اللہ) کے راستے سے جدا کردیں گے۔ اس نے تمہیں یہ نصیحت کی ہے تاکہ تم بچو۔‘‘
اور اس آیت کاکیا مطلب ہے:
’’اور اللہ تک سیدھی راہ پہنچتی ہے اور بعض را ہیں ٹیڑھی ہیں‘ اگر وہ چاہتا ہے تو تم سب کو ہدایت دے دیتا۔‘‘
اللہ کا راستہ کون سا ہے؟ اور اس سے ہٹانے والی راہیں کون سی ہیں؟ اس حدیث کا کیا مطلب ہے جو عبداللہ بن مسعود سے مروی ہے کہ نبیﷺنے ایک خط کھینچا اور فرمایا: ’’ھذا سبیل الرشید‘‘ یہ ہدایت کا راستہ ہے۔ پھر دائیں بائی کئی لکیریں کھینچیں اور فرمایا:
مذکورہ بالا طریق یا اس طرح کے دوسرے سلسلے اسلام میں نہیں پائے جاتے۔ اسلام میں وہی کچھ موجود ہے جو سوال میں مذکور آیتوں اور حدیثوں سے ثابت ہوتا ہے اس کی تائید دیگر احادیث سے بھی ہوتی ہے۔ ارشاد نبوی ہے:
’’یہودی اکہتر فرقوں میں تقسیم ہوگئے‘ عیسائی بہتر فرقوں میں تقسیم ہوگئے۔ اور میری امت تہتر فرقوں میں تقسیم ہوجائے گی‘ ایک کے سوا وہ بھی سب فرقے جہنم میں جائیں گے عرض کی ’’یارسول اللہa‘‘وہ کون لوگ ہیں؟ ارشاد فرمایا: ’’جو اس طریقے پر ہو جس پر میں اور آپ کے صحابہ ہیں۔‘‘
اور ارشاد ہے:
’’میری امت میں سے ایک جماعت کی (اللہ کی طرف سے) مدد ہوتی رہے گی‘ ان کی مدد نہ کرنے والا یا ان کی مخالفت کرنے والا ان کو نقصان نہ پہنچاسکے گا۔ حتیٰ کہ اللہ کاحکم آجائے گا اور وہ اسی حال میں ہوں گے۔‘‘
حق کا راستہ یہی ہے قرآن مجید اور صحیح صریح احادیث نبویہ کی اتباع کی جائے۔ یہی سیدھا راستہ ہے۔ حضرت عبداللہ بن مسعود کی حدیث میں جس سیدھی لکیر کا ذکر ہے‘ اسسے بھی یہی مراد ہے‘ صحابہ کرام اور سلف صالحین اسی راہ پر گامزن رہے۔ اس کے علاوہ جتنے بھی فرقے یا طرق وغیرہ ہیں وہ ان ’’سبل‘‘ میں شامل ہیں جن کا ذکر اس آیت کریمہ میں ہے۔
’’سبل (غلط راہوں) پر نہ چلنا‘ ورنہ وہ تمہیں اللہ کی راہ سے دور ہٹادیں گی۔‘‘