سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(369) موجودہ دور کے یہود و نصاریٰ کے برتن پاک ہیں یا نہیں

  • 14469
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1634

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

موجودہ دور کے یہود و نصاریٰ کے برتن پاک ہیں یا نہیں کیا ہم مسلمان ان میں کھا سکتے ہیں یا  نہیں ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر یہود ونصاریٰ کے برتنوں کے علاوہ برتن میسر نہ ہوں تو ان کو اچھی طرح دھو کر ان میں کھاناپینا جائز ہے صحیح بخاری میں حضرت ابو ثعلبہ خشنی سے روایت ہے ۔ آپ ﷺ نے اہل کتاب کے برتنوں کے بارے میں فرمایا:

((اما ما ذكرت أنكم بارض اهل كتاب فلا تاکلوا فى انيتهم إلا أن تجدوا بدا فلان لم تجدوا فاغسلوا وكلوا )) . (صحيح البخارى باب انيه المجوس والميته ج2 ص 826)

کہ تو نے یہ جو کہا کہ ہم لوگ اہل کتاب کی زمین میں ہوتے ہیں تو سنو ۔ اہل کتاب ( یہود و نصاریٰ ) کے برتنوں میں مت کھاؤ پیوا ۔ ہاں اگر ام ان کے برتنوں میں کھانے پینے پر مجبور ہو جاؤ تو ان کو دھو کر ان میں کھا پی لو ۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ محمدیہ

ج1ص868

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ