سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(357) کیا داڑھی جز امامت نماز ہے

  • 14457
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1332

سوال

(357) کیا داڑھی جز امامت نماز ہے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا داڑھی جز امامت نماز ہے ؟ اگر ہے تو اس کی حد کے متعلق مدلل اور مسکت جواب دیں ؟ (حکیم محمدظفر چغتائی ، کوئٹہ ، ڈیرہ غازیخان )


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

داڑھی منڈوانا اور مٹھی سے کم داڑھی کو کترانا فسق ہے اور داڑھی منڈوانے والا فاسق ہے اور فاسق کو امام بناناہرگز جائز نہیں ، چنانچہ حدیث میں ہے :

اجعلوا ائمتكم خياركم . (1) (نيل الاوطار ج3ص 162)

’’نیک اور متقین لوگوں کو امام بنایا کرو ۔‘‘

ہاں اگر داڑھی کترانے والا نماز پڑھا رہا ہو تو اس کے پیچھے اتفاقاً نماز جائز ہے 

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ محمدیہ

ج1ص859

محدث فتویٰ

تبصرے