سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(243) مسجد اور مدرسہ کی آمدنی ایک دوسرے پر خرچ ہوسکتی ہے؟

  • 1441
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1126

سوال

(243) مسجد اور مدرسہ کی آمدنی ایک دوسرے پر خرچ ہوسکتی ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مسجد کے ساتھ مدرسہ دینی بھی ہے جو آمدنی مسجد کے لیے حاصل ہو وہ مدرسہ پر اور مدرسہ کی آمدنی مسجد پر صرف ہوسکتی ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

جائز ہے ۔ ابوداؤد میں حدیث ہےکہ ایک شخص نے اپنا اونٹ فی سبیل اللہ کردیا جس سے اس کا مقصود جہاد تھا۔ اس کو حج کی ضرورت ہوئی تو آپ نے اس کو اجازت دے دی اس نےکہا یارسول اللہ ﷺ میں نے اس کو فی سبیل اللہ کردیا۔ آپ نے فرمایا حج بھی فی سبیل اللہ ہے۔

اس حدیث سےمعلوم ہواکہ متولی ایک مدخیر کی آمد دوسری مدخیر میں صرف کرسکتا ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اہلحدیث

مساجد کا بیان، ج1ص328 

محدث فتویٰ

تبصرے