سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(300) اگر پوتے نے دادی کا دودھ پیا ہو تو کیا وہ اپنے چچا یا پھو پھی کی بیٹی سے نکاح کر سکتا ہے

  • 14400
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1627

سوال

(300) اگر پوتے نے دادی کا دودھ پیا ہو تو کیا وہ اپنے چچا یا پھو پھی کی بیٹی سے نکاح کر سکتا ہے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر پوتے نے دادی کا دودھ پیا ہو تو کیا  اس کا نکاح  اس کے چچا اور پھو پھی کی کسی  بیٹی سے کرادینا جائز ہے۔ (عاصمہ  غازی آباد لاہور)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر پوتے نے  اپنی دای کا دودھ  پانچ  دفعہ پی لیا ہو تو یعنی پانچ سانسوں میں پیا ہو تو وہ چچا اور پھو پھی کا رضاعی بھائی بن چکاہے اور  اپنے چچا کی بیٹی کا چچا اور اپنی  پھو پھی کی بیٹی کا ماموں بن چکاہے لہٰذا ان کا آپس میں نکاح جائز نہیں۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ محمدیہ

ج1ص740

محدث فتویٰ

تبصرے