سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(290) بیوی کے پستان دودھ کا قطرہ منہ میں چلا جائے تو نکاح نہیں ٹو ٹتا

  • 14390
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 2148

سوال

(290) بیوی کے پستان دودھ کا قطرہ منہ میں چلا جائے تو نکاح نہیں ٹو ٹتا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا اگر خاوند اپنی بیوی کا پستان منہ میں ڈالے اور دودھ کا قطرہ اس کے منہ میں چلا جائے تو نکاح ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں (سائل : عبدالجلیل اکبر منڈی لاہور)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ اگرچہ غلط کام ہے خاوند کو ایسا کرنا جائز نہیں ہے ،تاہم نکاح نہیں ٹوٹتا ۔نکاح بہرحال قائم رہتا  جیسا کہ امام نووی  نے شرح مسلم میں اس کی  وضاحت کی ہے ۔مزید یہ کہ رضاعت کے لئے ضروری ہے کہ دودھ پینے والے کی عمر دو برس سے  زائد نہ ہو جیسا کہ موطا امام محمد میں ابن عمر رضی اللہ عنہ کا قول موجود ہے ۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ محمدیہ

ج1ص724

محدث فتویٰ

تبصرے