السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر کوئی عورت اپنے خاوند کی کمائی سے چوری پیسے بچا کر کوئی چیز خرید کرلےآتی ہے اور کہتی ہے کی یہ میری امی نے یا بھائی نے دی ہے تو شرعاً جائز ہے یا ناجائز۔
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہ سرا سر ناجائز اور جھوٹ ہے اور جھوٹ بولنا لعنتی کام ہے اور نفاق کی علامت ہے ۔مزید اپنے شوہر کو دھوکہ دینا بھی شرعاً حرا م ہے ۔(من غش فلیس منا)تحفۃالاحوذی ج۲ باب ماجاء فی کراھیۃ المغنی ص۲۷۲)
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:جو دھوکہ کرے وہ ہمارے طریقہ پر نہیں۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب