السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
گاؤں میں علماء کے خلاف یہ مہم شروع کی جارہی ہے وہاں (گاؤں کے لوگ) اکثر شادیوں میں بینڈ باجے بجائے جاتے ہیں اور بریلویوں کو مشرک جان کر ان کو رشتے دیے اور لئے جاتے ہیں ۔شرعاً ایسے اہل حدیث کے بارے میں کیا فتویٰ ہے ؟ فتبینواترجروا(سائل :المستفیتی عبدالرحمٰن سوہدرہ)
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بریلوی مشرک ہیں اور مشرک آدمی موحدہ لڑکی کا کفو نہیں ہوتا۔﴿أَفَمَن كَانَ مُؤْمِنًا كَمَن كَانَ فَاسِقًا ۚ ... ١٨﴾...السجدة۔لہٰذا ان کے ساتھ مناکحت خلاف شریعت اور سخت کبیرہ گناہ ہے ۔ اس حرکت بد سے فوراً باز آجانا چاہیے ورنہ پیدا ہونے والی اولاد کے مشرک اوربد عقیدہ ہونے کی ذمہ داری مناکحت کرنے والوں پر عائد ہوگی ۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب