السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر بےنماز پر نماز جنازہ نہ پڑھنے کی وجہ سےشرارتی لوگ مسجد کے نام سے کوئی عمارت بنا لیں تو اس مسجد اور اس میں نماز پڑھانے والوں کے لیے شریعت محمدیہؐ میں کیا حکم ہے کیا وہ مسجد ضرار نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جو بے نماز کا جنازہ نہ پڑھے وہ عین حق پر ہے اور اس وجہ سے جو مسجد بنائی جائے وہ مسجد ضرار ہے۔ جو حق کے مقابلہ میں تفریق اور ضرر کے لئے بنائی جائے اور تقویٰ اور پرہیز گاری پر اس کی بنیاد نہ ہو۔ جیسے قرآن مجید پارہ 11 رکوع 2 میں ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب