سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(258) قربانی نہ کرنے والا بھی بال نہ بنائے

  • 14358
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1084

سوال

(258) قربانی نہ کرنے والا بھی بال نہ بنائے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قربانی نہ کرنے والا بھی بال نہ بنائے تو ثواب ملے گا  ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جو شخص قربانی دینےکی طاقت نہ رکھتا ہو تو وہ بال نہ بنائے (کٹوائے ) بلکہ عید کے دن بال اور ناخن کٹوائے  اس طرح اس کو بھی قربانی کا ثواب مل جائے گا ۔ عبداللہ بن عمر وبن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے :

قَالَ الرَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ إِنْ لَمْ أَجِدْ إِلَّا مَنِيحَةً أُنْثَى أَفَأُضَحِّي بِهَا؟ قَالَ: «لَا وَلَكِنْ خُذْ مِنْ شَعْرِكَ وَأَظْفَارِكَ وَتَقُصُّ مِنْ شَارِبِكَ وَتَحْلِقُ عَانَتَكَ فَذَلِكَ تَمَامُ أُضْحِيَّتِكَ عِنْدَ اللَّهِ»

” ایک  شخٍص سے پوچھا کہ اے اللہ کے رسول ! اگر میں قربانی نہ  پاؤں تو دودھ دینے والی بکری ذبح کر ڈالوں ؟ آپؐ نے فرمایا کہ ایسا نہ کرو بلکہ تم عید کے بعد اپنی حجامت بنالو اس طرح تمہیں  قربانی کا ثواب مل جائے گا ۔ “

( سنن ابی داؤد : ص ۱ ج ۲ عون المعبود ج ۳ ،باب ماجاءفی ایجاب الاضاحی ص ۵۰ )

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ محمدیہ

ج1ص666

محدث فتویٰ

تبصرے