السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
قربانی کی گائے کا ایک حصہ اور قربانی دے دی جائے اور باقی حصے عقیقہ دے سکتے ہیں یا نہیں ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
نہیں کیونکہ عقیقہ کے بارے میں احادیث میں یہ تصریح ہے کہ بچے کی طرف سے دو جانیں اور بچی کی طرف سے ایک جان ذبح کی جائے جیسا کہ سنن اربعہ میں متعدد احادیث میں اس کی تفصیل موجود ہے قربانی کی گائے میں اگرچہ سات حصہ دار شریک ہو سکتے ہیں لیکن وہ جان ایک ہی ہوتی ہے بہرحال مجوزین کے پاس عقیقہ کے جانور میں شراکت کا کوئی صریح ثبوت نہیں
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب