سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(223) ذوالحجہ کے دنوں میں ثواب سات سو گنا بڑھ جاتا ہے

  • 14327
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1417

سوال

(223) ذوالحجہ کے دنوں میں ثواب سات سو گنا بڑھ جاتا ہے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ذوالحجہ کے دنوں میں ثواب سات سو گنا بڑھ جاتا ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عن سعيد بن جبير عن ابن عباس رضي الله عنهما قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم ما من أيام أفضل عند الله ولا العمل فيهن أحب إلى الله عز وجل من هذه الأيام يعني من العشر فأكثروا فيهن من التهليل والتكبير وذكر الله وإن صيام يوم منها يعدل بصيام سنة والعمل فيهن يضاعف بسبعمائة ضعف۔ (ترغیب: ص۱۹۹ج۲)

’’رسول اللہﷺ نے فرمایا ذوالحجہ کے ابتدائی دس دن اللہ تعالیٰ کی جناب میں سب دنوں سے افضل دن ہیں اور ان دنوں میں نیک عمل اللہ تعالیٰ کو باقی سب دنوں سے زیادہ پسند ہے، اس لئے تم ان دنوں میں کثرت سے لا الہ الااللہ اور اللہ اکبر کا وظیفہ کیا کرو۔ اور ذکر الٰہی سے زبان تر رکھو۔ ان دنوں کا ایک روزہ ایک سال کے روزوں کے برابر ہے ان دنوں کی ایک نیکی کا ثواب سات سو نیکیوں کے برابر ہے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ محمدیہ

ج1ص584

محدث فتویٰ

تبصرے