سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(200) وفات کی اطلاع دینے کی شرعی حیثیت

  • 14304
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 1226

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کسی شخصیت کے فوت ہو جانے پر جو مختلف مقامات پر تعزیتی اجلاس منعقد ہونے ہیں جان میں موحوم کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے، شرعی طور پر اس کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

زمانہ زخیرالقرون میں تو ایسے تعزیتی اجلاسوں اور تعزیتی قراردادوں کا کوئی ثبوت میسر نہیں۔ اور نہ اس دور میں موجود مواصلاتی ذرائع ہی موجود تھے۔ اس لئے سیاسی اور خوشامدی بنیادوں سے ہٹ کر اگر تعزیتی اجلاس اور تعزیتی قرارداد پاس کر لی جائے تو اس میں بظاہر کوئی قباحت نظر نہیں آتی۔ بشرطیکہ مرنے والے کی خوبیوں اور کارناموں کو مرچ نمک لگا کر پیش نہ کیا جائے۔ ورنہ نعی ممنوعہ کے ارتکاب کا خطرہ خارج ازامکان نہ ہوگا۔ اور اجلاس مہینوں سالوں تک جاری رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ 

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ محمدیہ

ج1ص560

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ