السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا استخارہ کی کوئی مسنون دعا ہے جو نبیﷺ نے اپنی امت کو سکھلائی ہو؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
دعائے استخارہ کے الفاظ یہ ہیں:
اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْتَخِيرُكَ بِعِلْمِكَ وَأَسْتَقْدِرُكَ بِقُدْرَتِكَ، وَأَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ العَظِيمِ، فَإِنَّكَ تَقْدِرُ وَلاَ أَقْدِرُ، وَتَعْلَمُ وَلاَ أَعْلَمُ، وَأَنْتَ عَلَّامُ الغُيُوبِ، اللَّهُمَّ إِنْ كُنْتَ تَعْلَمُ أَنَّ هَذَا الأَمْرَ خَيْرٌ لِي فِي دِينِي وَمَعَاشِي وَعَاقِبَةِ أَمْرِي - أَوْ عَاجِلِ أَمْرِي وَآجِلِهِ - واقْدُرْهُ لِي وَيَسِّرْهُ لِي، ثُمَّ بَارِكْ لِي فِيهِ، وَإِنْ كُنْتَ تَعْلَمُ أَنَّ هَذَا الأَمْرَ شَرٌّ لِي فِي دِينِي وَمَعَاشِي وَعَاقِبَةِ أَمْرِي - أَوْ عَاجِلِ أَمْرِي وَآجِلِهِ - فَاصْرِفْهُ عَنِّي وَاصْرِفْنِي عَنْهُ، وَاقْدُرْ لِي الخَيْرَ حَيْثُ كَانَ، ثُمَّ أَرْضِنِي به۔
’’اے میرے اللہ! میں تیرے علم کے ذریعے تجھ سے خیر طلب کرتا ہوں، تیری قدرت کے ذریعے تجھ سے تیرے فضل عظیم کا سوال کرتا ہوں، اس لئے کہ تو قدرت والا ہے جب کہ مجھے قدرت نہیں تو علم والا ہے مجھے علم نہیں تو غیب کی تمام باتوں کو خوب جانتا ہے۔ اے اللہ! اگر تیرے علم میں یہ کام میرے لئے بہتر ہے میرے دین اور دنیا کے لحاظ سے تو میرے لئے اس کو مقدر فرما اور میرے لئے اس کو آسان کر دے، پھر میرے لئے اس کو بابرکت بنادے اور اگر تیرے علم میں یہ کام میرے لئے برا ہے میرے دین اور میری معاش کی لحاظ سے اور انجام کے اعتبار سے تو اس کام کو مجھ سے دور فرما اور مجھے اس سے بچائے رکھ۔ اور میرے لئے بھلائی ور خیر مقدر فرما جہاں کہیں بھی ہو، پھر مجھے اس پر راضی اور مطمئن کردے۔‘‘ (صحیح بخاری واصحاب السنن جمع الفوائد ج۱ص۳۲۳)
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب