سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(193) نماز اور ہنگامی حالات

  • 14297
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1377

سوال

(193) نماز اور ہنگامی حالات

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جماعت کھڑی ہو چکی ہے، ایسے وقت میں ایک شخص کنوئیں میں گر جاتا ہے یا کسی کے گھر کو آگ لگ جاتی ہے یا اس قسم کا کوئی اور سانحہ پیش آ جاتا ہے تو کیا نمازی نماز توڑ کر اس کی امداد کریں یا نماز شروع رکھیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایسی صورت حال میں نماز توڑ کر اس کی امداد کے لئے جانا جائز ہے۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے سواری کےبھاگ جانے کےخطرہ سے نماز توڑ دی تھی۔ (ملاحظہ ہو مشکوۃ فصل رابع، فتاویٰ اہل حدیث: ج۲ص۱۹۶)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ محمدیہ

ج1ص555

محدث فتویٰ

تبصرے