السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا ہمیشہ تہجد کی چار رکعتیں بھی پڑھ سکتا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
رسول اللہﷺ اکثر گیارہ رکعت، یعنی آٹھ نفل اور تین وتر پڑھا کرتے تھے اور یہی مسنون ہے۔ بعض حالات میں آپﷺ نے سات اور نو رکعت پڑھی ہیں، جیسا کہ ترمذی شریف میں آیا ہے۔(باب ما جاء الوتر بسمیع ترمذی مع تحفۃالاحوذی ج۱ص۳۳۷۔۳۳۸)
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب