سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(132) بدعتی اور قبر پرست کے پیچھے نماز پڑھناِ

  • 14235
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 2787

سوال

(132) بدعتی اور قبر پرست کے پیچھے نماز پڑھناِ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نیز کی بدعتی اور قبرپرست امام کے پیچھے نماز جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قبر پرست اور بدعتی کو امام مقرر کرنا شرعاً جائز نہیں کیونکہ نبیﷺ نے فرمایا ہے:

((إجعلوا ائمتکم خِيَارُكُمْ، فَإِنَّهُمْ وَفْدُكُمْ فِيمَا بَيْنَكُمْ وَبَيْنَ رَبِّكُمْ)) (رواه الدار قطنی (نیل الاوطار باب ما جاء فی امامة الفاسق ص۱۸۴ج۳)

یعنی نیک اور صحیح عقیدہ والے کو امام بناؤ، کیونکہ وہ اللہ کے دربار میں تمہارا نمائندہ ہے اور مسلمان کا نمائندہ صحیح العقیدہ مسلمان ہی ہوسکتا ہے۔ بدعتی اور قبرپرست نہیں۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ محمدیہ

ج1ص430

محدث فتویٰ

تبصرے