سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(113) فرض نمازوں کی تعداد برابر کیوں نہیں

  • 14216
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1416

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

پانچوں نمازوں کی رکعتیں برابر برابر کیوں نہیں؟ کم بیش ہونے کی کیا وجہ ہے؟ (قاری محمد حنیف، مسجد منور لاہور)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شیخ الاسلام مولانا ثناءاللہ امرتسری اس کے جواب میں لکھتے ہیں:

صبح کی دو رکعت فرض ہیں تو وقت کے لحاظ سے، کیفیت میں دو رکعتیں چار سے زیادہ نہیں تو کم بھی نہیں۔ مغرب کے وقت بوجہ مشغولی ایک رکعت کم کر دی ہے۔ لوگ صبح اٹھ کر کچھ وقت ضروریات میں لگے رہتے ہیں، اس لیے آج کل کے حساب سے تقریباً دس بجے تک کا وقت کاٹ کر باقی اوقات نمازوں کے پورے پورے ہیں، حساب لگا کردیکھ لیں۔ اس طرح پہلے پیغمبروں پر بھی مختلف وقتوں میں نماز فرض تھی۔ ایک ہی وقت میں نہ تھی، جس کا ثبوت آج کل یہودیوں کے عمل سے ملتا ہے۔ فکذا فی الفتاویٰ الثنائیہ (ج۱ص۴۴۸)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ محمدیہ

ج1ص391

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ