السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگرسکول میں جگہ جگہ کیمرہ لگا ہو اور وضو کی جگہ پر غیر محرم موجود ہوں اور نماز کاوقت ختم ہو رہا ہو تو ایسی صورت میں ایک خاتون کیا کرے۔؟کیا وہ اعضائے وضو کھول کر وضو کرلےیا نماز قضاء کرلے۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!صورت مسئولہ میں اس عورت کو نماز لیٹ کر لینی چاہئے،اور غیر محرم مردوں کے سامنے نہ وضو کرنا چاہئے اور نہ نماز پڑھنی چاہئے ،کیونکہ نماز میں بھی پردہ کرنا ضروری اور واجب ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصوابفتوی کمیٹیمحدث فتوی |