السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ظہر سے پہلے والی چار سنتوں کو کیسے پڑھنا چاہئے،دو دو کر کے پڑھیں یا چار اکٹھی پڑھ لیں۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!چار رکعت والی سنن کو اگرچہ ایک ہی سلام سے اکٹھے پڑھنا درست اور صحیح ہے ،لیکن دو دو کر کے پڑھنا زیادہ افضل اور راجح عمل ہے۔کیونکہ دن اور رات کے تمام نوافل کے بارے میں نبی کریم ﷺ کی حدیث مبارکہ ہے۔ صلاة الليل والنهار مثنى مثنى(ترمذی:424،قال الالبانی صحیح)دن اور رات کی نماز دو دو رکعات ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصوابفتوی کمیٹیمحدث فتوی |