السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
قراءت کرتے وقت اگر کوئی آیت یا لفظ غلطی سے رہ گیا ہو تو کیا ایسی صورت میں سجدہ سہو کرنا ہوگایا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
نماز میں قراءت کرتے وقت اگر کوئی آیت بھول جائے یا غلطی سے کسی آیت کا کوئی لفظ رہ جائے تو اس صورت میں سجدہ سہو نہیں پڑتا۔ سجدہ سہو تو نماز میں کمی بیشی پر پڑتا ہے ورنہ نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب