سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(217) لباس کی منع صورت

  • 1415
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1590

سوال

(217) لباس کی منع صورت

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز میں  لباس پہننے کی کون سی صورت منع ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

نماز میں  اس طرح بُکل مارنا منع ہے کہ ہاتھ باہر نکالنے مشکل ہوں اس طرح کی بُکل مارنے کو اشتمال صماء کہتے ہیں۔ پاجانہ کے پانچے چڑھانا، آستین چڑھانا، کرتہ کا دائرہ اٹھا کرکے تہ بند کی ڈب میں یا پاجامہ کے نیفہ میں۔ تہ بندکے نیچے لنگوٹی باندھنا یا عورت کا اپنےجوڑہ (چٹیا) کو اکٹھا کرکے باندھنا اس قسم کی سب صورتیں منع ہیں۔ اس طرح کپڑے کا لٹکانا بھی منع ہے یعنی کندھوں یا سر پر کپڑا ڈال کر اس کو دو طرف لٹکا ہوا چھوڑ دینا منع ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اہلحدیث

ستر کا بیان، ج1ص293 

محدث فتویٰ

تبصرے