السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا کسی مسلمان کے لئے یہ جائزہے کہ وہ مجسموں کی تجارت کرے‘اسے معاش کا ذریعہ بنائے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
کسی بھی مسلمان کے لئے یہ جائز نہیں کہ وہ مجسموں کی خریدوفروخت یا تجارت کرے کیونکہ احادیث صحیحہ میں ذی روح اشیاء کی تصویر ناجائز قراردی گئی ہے۔ جب ان مجسموں کا بنانا ہی غلط ہے تو اب ان کی خریدوفروخت اور تجارت بدرجہ اولی ناجائز ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب