سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

دوران نماز کپڑے کو سمیٹنا

  • 141
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 3070

سوال

دوران نماز کپڑے کو سمیٹنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

السلام علیکم! ٹخنے سے شلوار کو پاجامہ کو یا دھوتی کو اوپر کرنے کے لئے موڑا جاتا ہے کیا یہ بھی کپڑے سمیٹنے کے زمرے میں آتا ہے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں :

«أُمِرْتُ أَنْ أَسْجُدَ عَلَى سَبْعَةٍ لَا أَكُفُّ شَعَرًا وَلَا ثَوْبًا»

مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں سات اعضاء پر سجدہ کروں اور کپڑے اور بال نہ سمیٹوں۔

صحیح بخاری کتاب الاذان باب لا یکف ثوبہ فی الصلاۃ ح ۸۱۶

اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ آپکی مذکورہ صورتیں کف ثوب میں شامل نہیں ۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

محدث فتوی

فتوی کمیٹی

تبصرے