السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بین بری سے عبدالحفیظ لکھتے ہیں
ہمارا ایک دوست کہتا ہے کہ خنزیر کا ایک سیر گوشت کھا لینا حرام ہے ۔ وہ کہتا ہے میں نے بریلوی عالم کی کتاب میں یہ پڑھا ہے۔ کیا یہ صحیح ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
خنزیر کا گوشت ایک سیر ہو یا ایک من وہ بہر صورت حرام ہے اور اس کی حرمت قرآن سے ثابت ہے ۔ اسے کوئی بریلوی یا دیوبندی عالم جائز نہیں کرسکتا اور نہ ہی کسی نے ایسے لکھا ہے آپ کے دوست نے غلط سمجھا ہے۔ ہاں اگر کسی کی جان بھوک کی وجہ سے نکل رہی ہوتو ایسی حالت میں وہ کھاسکتا ہے اور وہ بھی اتنی مقدار میں جس سے اس کی جان بچ جائے اورظاہر ہے کہ ایک سیر گوشت سے بہت کم کھانے سے بھی جان بچ سکتی ہے۔ مگر یہ انتہائی مجبوری کی حالت میں ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب