سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(210) جرابوں پر مسح کرنا

  • 1408
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1172

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جرابوں پر مَسح کرنا جائز ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

ترمذی میں ہے کہ اگر موٹی جرابیں ہوں تو مسح جائز ہے او رجرابوں کے مسح کی حد موزوں سے الگ نہیں آئی جو موزوں کی ہے۔ وہ جرابوں کی ہے۔ کیونکہ موٹی جرابیں موزوں کا حکم رکھتی ہیں۔ موزوں کے مسح کی حد مسافر کے لیے تین دن رات ہے اور مقیم کے لیے ایک دن رات۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اہلحدیث

وضو کا بیان، ج1ص286 

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ