سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(226) کیا شراب سے علاج کرسکتےہیں؟

  • 14076
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1516

سوال

(226) کیا شراب سے علاج کرسکتےہیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نارتھ ہمیلٹین سے واجد علی پوچھتے ہیں

کیا آدمی بیمار ہوتو دوا کے طور پر شراب پی سکتا ہے اور اگر بھوکا ہو تو حرام گوشت کھا سکتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شراب بطور علاج استعمال کرنا بھی حرام ہے۔ حضورﷺ کا ارشاد ہے کہ شراب خود بیماری ہےنہ کہ علاج اور جو خود بیماری ہے اس کے ذریعے علاج نہیں کیا جاسکتا ۔ ہاں ایسی اضطراری حالت یا مجبوری جس میں جان جانے کا خطرہ ہوتو اس وقت حرام شے اتنی مقدار میں استعمال کرسکتا ہے جس سے اس کی جان بچ جائے  زیادہ نہیں۔

یہی حکم حرام گوشت کا ہے۔ اگر کوئی آدمی بھوک سے مرنے لگا ہے تو ایسی صورت میں اتنا کھا سکتا ہے جس سے مرنے سے بچ جائے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ صراط مستقیم

ص488

محدث فتویٰ

تبصرے