السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
تیمم کا طریق کیا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
تیمم کا طریق یہ ہے کہ دونوں ہاتھ زمین پر مارے ورنہ کسی اور چیز پر مارے ۔ جس پر مٹی یا گرد و غبار ہو۔ پھر دونوں ہتھیلیوں کو آپس میں مل کر پھونکے تاکہ ہتھیلیوں پر زیادہ گرد و غبار نہ رہے۔ پھر دونوں ہتھیلیوں کو منہ پر پھر ہاتھوں پر گٹوں تک ملے یہ تیمم کی اصل صورت ہے ۔ اور اگر ایک دفعہ ہاتھ زمین پر مارکر منہ مل لے اور دوسری دفعہ مارکر ہاتھوں پر کہنیوں تک مل لے تو یہ بھی جائز ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب