السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میں مسلمان لڑکی ہوں۔ ایک کمپنی میں ملازمت کرتی ہوں اور کوشش کرتی ہوں کہ اسلامی لباس زیب تن کیے رکھوں لیکن میری ماں مجھے ہمیشہ اس پر ملامت کرتی رہتی ہے اور کہتی ہے یہ قدیم روایت ہے۔ اب تجھے موجودہ زمانے کے مطابق پہننا چاہئے ورنہ تجھے ملازمت سےجواب مل جائے گا۔ اب ایسے حالات میں میرے لئے کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اللہ تعالیٰ آپ کےدین پر قائم رہنے کے اس جذبے کو قائم رکھےاور اس میں مزید قوت پیدا کرے۔آپ جیسی بہنوں کو چاہئے کہ وہ اپنی استطاعت کےمطابق قرآن و سنت کی روشنی میں والدین یا ماں کو مطمئن کریں اور اگر اس کے باوجود مطمئن نہ ہوں تو ان کو حضورﷺ کا یہ فرمان سنادیں:
’’لا طاعة المخلوق فی معصیة الخالق‘‘ (مشکوٰة للالباني کتاب الامارة والقضاء ص ۱۰۹۲ رقم الحدیث ۳۶۹۶)
’’کہ اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کےلئےمخلوق میں سے کسی کی بات بھی نہیں مانی جائےگی چاہے۔ والدین ہی کیوں نہ ہوں۔ ہاں دوسرے معاملات میں والدین سےاچھا سلوک جاری رکھیں۔‘‘
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب