السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ویسٹ جرمنی سے چند رفقاء نے لکھا ہے
قرآن و حدیث میں تحریر ہے کہ جب بچہ پیدا ہو تو اسے ماں اڑھائی سال تک دودھ پلائے کب کہ اڑھائی سال سے قبل ہی عورت دوسرےبچے کو جنم دیتی ہے۔ اس بارےمیں واضح ارشاد فرمائیں۔
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
قرآن کی رو سے بچے کو دودھ پلانے کی مدت دو سال ہے۔ ارشاد باری ہے:’’اور مائیں اپنے بچوں کو دوبرس دودھ پلائیں وہ جو یہ مدت پوری کرناچاہتی ہیں۔‘‘ (البقرہ:۲۳۳)
اس دوران اگر دوسرا بچہ ہوجاتا ہے تو ظاہر ہے اس مدت کے اندر وہ پہلےبچے کو بھی دودھ پلاسکتی ہے اور قرآن وحدیث میں ایسی کوئی صراحت نہیں جس سے یہ معلوم ہو کہ دوسرا بچہ ہونے سے پہلےبچے کو دودھ نہیں پلایا جا سکتا۔ بلکہ دوسال تک وہ دونوں بچوں کو دودھ پلا سکتی ہے۔ اس میں کوئی قباحت نہیں ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب