سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(180) بتیس روپے شرعی حق مہر؟

  • 14030
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 923

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مہر کتنی قسم کا ہوتا ہے؟ کون سا مہر کب دیا جاتاہے؟ جیسا کہ مجھےمعلوم ہے کہ  طلاق کےبعد ہی مہر کی بات ہوتی ہے۔ جب میاں بیوی اچھی طرح رہ رہے ہوں اس وقت بھی مہر دینا واجب ہوتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حق مہر نکاح کے ارکان میں سے ہے اس کے بغیر نکاح درست نہیں ہوگا۔ اس کی دو صورتیں ہوتی ہیں۔ یا تو نکاح کے وقت بیوی کو ادا کردیا جائے یا پھر مقرر کردیا جائے اور بعد میں خاوند کسی وقت بھی بیوی کے مطالبے پر ادا کرے گا۔ اگر بیوی مہر معاف کردیتی ہے تو اسے اختیار ہے۔ بصورت دیگر یہ بیوی کا حق ہے اور جب تک ادا نہیں ہوگا خاوند پر یہ قرض رہے گا۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ صراط مستقیم

ص382

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ