سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(179) نکاح کےلئے تین چیزیں ضروری ہیں؟

  • 14029
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-09
  • مشاہدات : 1109

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ساؤتھ آل لندن سے قیوم عظیمی صاحب نے جو لکھا ہے اس کا مفہوم یہ ہے نکاح کےلئے کن چیزون کا ہونا ضروری ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اسلام میں نکاح کےلئے تین چیزیں ضروری  ہے۔ او ل مردوعورت کا باہمی ایجاب و قبول ’حق مہر  اور گواہوں کی موجودگی۔

اگر یہ تین شرطیں پوری ہوں تو نکاح ہوجاتا ہے۔ بعض حالات میں ولی(لڑکی کا وارث )کا ہونا بھی ضروری ہے۔ قاضی کی موجودگی نکاح میں شرط نہیں ہے۔ جہاں تک خطبے کا تعلق ہے تو یہ سنت ہے اور نکاح مسنون طریقے  سے ہوتو بہتر ہے۔ اللہ تعالیٰ کی حمدوثنا(یعنی خطبے کے ابتدائی کلمات) عربی میں ہوں تو باعث برکت ہے اور پھر اس میں تین قرآنی آیات ہیں وہ بھی عربی میں ہیں۔ اس کے علاوہ خطبہ کسی زبان میں بھی دیا جاسکتا ہے۔ خاص کر حقوق الزوجین کےبارےمیں ضروری باتوں کا بیان اس زبان میں ہوناچاہئے جو سب سمجھتے ہوں۔

بہرحال سارا خطبہ عربی میں پڑھنا ضروری نہیں ۔ بلکہ قرآن و حدیث کے الفاظ عربی میں ہو ں تو بہتر ہے۔ شرط یہ بھی نہیں۔ اگر عربی میں نہ پڑھیں تب بھی نکاح ہوجائے گا۔ لیکن مسنون طریقہ افضل ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ صراط مستقیم

ص381

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ