سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(204) سورج سے گرم کیے ہوئے پانی سے وضو کرنا

  • 1402
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 2023

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سورج کی گرمی سے یعنی دھوپ سے جو پانی گرم ہوجاتا ہے اس سے وضو ہوجاتا ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

مشکوٰۃ باب المیاہ میں ہے۔ «عن عمر بن الخطاب قال لا تغتسلوا بالماء المشمس فانه یورث البرص» (رواہ الدارقطني)’’دھوپ سے گرم پانی کے ساتھ غسل نہ کرو کیونکہ وہ پھلبہری کو پیدا کرتا ہے۔‘‘ دارقطنی میں بعض اور روایتیں بھی  ہیں جن کامطلب یہی ہے ۔ لیکن یہ مسئلہ طبی لحاظ سے بیان کیا گیا ہے اور طبی حیثیت سے اتفاقیہ استعمال چنداں مضر نہیں۔ اس لیے اگر اور پانی نہ ملے تو اس کا استعمال کرلینا حرج نہیں جنگل میں جوہروں کے پانی کے استعمال کی بابت مشکوٰۃ وغیرہ میں احادیث موجود ہیں حالانکہ وہ عموماً دھوپ سے گرم ہوجاتا ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اہلحدیث

وضو کا بیان، ج1ص282 

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ